ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ, جون 24, 2005

عمرِرفتہ کو آواز

گزشتہ چند ماہ سے اچانک تعلیمی سلسلہ دوبارہ چل نکلا ہے اور ہم پھر سے مکتب کا حظ اٹھارہے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ پروفیسرمارکو نے میل بھیجی کہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر درجہ کا ایک کریش کورس آرہا ہے جس کا دورانیہ مختصر تو ہوگا مگ داخلہ لے لو کہ مستقبل میں فائیدہ دی گا، بس ایک دم میں لنگوٹی کس، ساری مصروفیت سائیڈ پر پھینک، اور پچاس کلو میٹر ڈرائیوکرکے پہنچے یونیورسٹی تو ایک صاحب بڈھے کھوسٹ، ساٹھ کا سن اور اللہ اللہ کرنے کے دن دروازے پر کھڑے ہیں، میر سمجھ گیا کہ لا محالہ طورپر یہی پروفیسر ہیں نہیں تو انظامیہ کے کوئی قنوطی قسم کے افسر۔ بعد از سلام مجھ سے گویا ہوئے کہ آپ ادھر پڑھنے آئے ہو۔ میں نے کہا جی، جواب میں اچھا کہ کر خاموش ہوگئے، مجھے چونکہ گاڑی پارک کرنا تھی لہذا گردو نواح میں فری پارکنگ کا پوچھا تو وہ صاحب میرے ساتھ گاڑی میں سوار ہوگئے اور ہسپتال کی فری پارکنگ تک پہنچادیا، راستہ میں حدِادب قائم رہی، کلاس روم میں داخل ہونے پر معلوم ہوا کہ ہمارے ہم مکتب ہیں۔ ساٹھ سال عمر ہے اور 35 سال پیشتر انہوں نے عمرانیات میں گریجویشن کیا تھا، ہمارے ملک میں ہوتے تو اول تو عازمِ جنت ہوچکے ہوتے یا پھر بسترِمرگ پر ہوتے۔ فوٹو بطورِ تصدیق لگادیا ہے گلابی شرٹ میں ہیں ہمارے ہم مکتب عسایہ

5 تبصرے:

  1. تصویر میں تو چالیس پنتالیس سال سے زیادہ نہیں لگتے ۔

    آپ کورس کر لیں تعلیم ہمارے ملک کے علاوہ ہر جگہ فائدہ مند ہوتی ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. Assalamoalaykum w..w!!

    Pretty interesting narration :)

    But he doesn't look that old to me ... is it some kamaal of photography or what :)

    Enjoy ur course!!

    Wassalam

    جواب دیںحذف کریں
  3. Nice perspective on life elsewhere.

    I like your style. Keep on rolling.

    جواب دیںحذف کریں
  4. ڈاکٹر صاحب دو ماہ ہونے کو آئے آپ غیر حاضر ہیں ۔ آپ خیریت سے تو ہیں ؟

    جواب دیںحذف کریں
  5. السلام علیکم
    ای میل کا شکریہ ۔ کل شام میں نے اسے دیکھا اور آپ کا وارد کا نمبر ملایا ۔ رنگ جاتی رہی مگر کوئی جواب نہیں ملا ۔ اس وقت آٹھ بجے تھے ۔ ہو سکتا ہے آپ ایسے علاقہ میں ہوں جہاں سگنل نہ پہنچ رہا ہو ۔ لینڈ لائین کا نمبر دیکھنے کمپیوٹر کے پاس گیا ۔ نجانے سرور میں کیا گڑبڑ ہوئی آپ کی ای میل غائب ہو گئی ۔ آج ابھی سہ پہر چھ بج کر چھبیس منٹ پر آپ کا نمبر ملایا تو کمپیوٹر سے جواب ملا کہ آپ کے مطلوبہ نمبر سے ابھی جواب موصول نہیں ہو رہا ۔ لینڈ لائین کے کوڈ سے معلوم ہوا کہ آپ ضلع جہلم میں پھر رہے ہیں ۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں